اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں وفاقی حکومت کی مذہمت کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے قوم سے آزاد احتساب کمیشن کے قیام اور کرپشن کے خلاف بھرپور جنگ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کے ذریعے بدعنوانی میں ملوث ہر شخص کے خلاف بھرپور کارروائی کرینگے، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں صحیح معنوں میں آزاد احتساب کمیشن قائم کرنے میں دو برس لگے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں چھپے کرپٹ اور بدعنوان عناصر کی گرفتاری میں مزاحمت اور رکاوٹیں قابلِ مذمت ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مک مکا کے نتیجے میں ان بدعنوان عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔