کراچی: شہر قائد میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 250 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں 250 فیڈرز بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
فیڈرز ٹرپ ہونے سے کورنگی ،میٹروول،گلشن اقبال ،اورنگی ٹاؤن،قصبہ کالونی، پنجاب کالونی ،سرجانی ٹاون،تیسر ٹاؤن ،کاٹھور،گڈاپ سٹی میں بجلی بند ہوگئی۔
اس کے علاوہ بن قاسم ،گلشن حدید ،بلدیہ ،اتحاد ٹاؤن ،گلستان جوہر ، ریلوے کالونی،پی سی ایچ ایس ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم ، سرسید ٹاؤن ،خواجہ اجمیر نگری اور لیاقت آباد کے علاقے متاثر ہیں۔
نارتھ کراچی، ملیر، گڈاپ، گلشن معمار، لیاقت آباد، بلدیہ، ماڈل کالونی، کھوکھرا پار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پنجاب کالونی، منگھوپیر، ماڑی پور، اورنگی، لانڈھی اور کورنگی کے علاقے متاثر ہیں۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کاعملہ فیلڈ میں موجود ہے،بارش میں شہری برقی آلات کےاستعمال میں احتیاط کریں،
خیال رہے کراچی میں کہیں ہلکی بارش کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، قائد آباد ، گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں رم جھم، صدر اور اطراف میں بارش ہوئی۔