جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

پاکستانی نے مودی کا نفسیاتی علاج مفت میں کرنے کی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

حالیہ پاک بھارت جنگ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے بھارتی عوام خصوصاً بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اوسان خطا کردیے۔

اس حوالے سے مودی کے حالیہ بیانات اس کی ذہنی پسماندگی کے عکاس ہیں، لیکن دوسری جانب پاکستان کے عوام کا جذبہ اور جوش و خروش قابل دید ہے اور انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مودی سے اپنی شدید نفرت کا کھل کر اظہار کیا۔

مودی کا نفسیاتی علاج مفت کروں گا 

پروگرام کے میزبان وسیم بادامی سے شہریوں نے اپنے دل کی بات کُھل کر بیان کی۔ مودی کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو روٹی کھانے کا مشورہ دینے پر ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں ایک مقامی اسپتال میں کام کرتا ہوں جہاں ذہنی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے میں مودی کو یہ پیشکش کرتا ہوں کہ وہ کراچی آئیں میں ان کا پورا علاج بالکل مفت کروں گا۔

طیارے گرنے سے مودی کا دماغی توازن خراب ہوگیا

ایک اور خاتون شہری نے کہا کہ ہمیں مودی یا بھارت سے کسی قسم کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ ہمارے فوجی جوان اتنے بہادر ہیں تو ہمارے ڈرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایک صاحب نے کہا کہ طیارے گرنے سے اس کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے۔

مودی چائے بیچے، جنگیں لڑنا اس کا کام نہیں

ایک نوجوان نے کہا کہ مودی کا کام ہے چائے بیچنا جنگیں لڑنا اس کا کام نہیں، ایک شہری نے کہا کہ اگر اس نے ہمارا پانی بند کیا تو یاد رکھے ہم ان کی سانس بند کردیں گے۔

پاک فوج کو غصہ آگیا تو آپ کا کیا ہوگا؟

ایک اور شہری نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی پاگل آدمی ہے یہ آپ کو تباہ کردے گا اس سے اپنی جان چھڑائیں کیونکہ اگر ہماری پاک فوج کو غصہ آگیا تو آپ کا کیا ہوگا؟

مزید پڑھیں : نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا

یاد رہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاحت کو گلے لگاتا ہے، پاکستان دہشت گردی کو سیاحت سمجھتا ہے، یہ ذہنیت دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستانی عوام سے کہتا ہوں سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔

’گجرات کے قصائی‘ کا لقب پانے والے بھارتی وزیراعظم نے سنگین الزام عائد کیا کہ دہشت گردی آپ (پاکستان) کی حکومت اور فوج کے لیے پیسہ کمانے کا ذریعہ ہے، پاکستانی عوام کو آگے آکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں