جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

36 اور 72 صفحات کے ای پاسپورٹس کے لیے فیسیں مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی حکومت نے 36 اور 72 صفحات کے ای پاسپورٹس کے لیے فیسیں مقرر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹیک، آفیشل اور آرڈنری کیٹیگری کے لیے کیا گیا ہے۔

عام شہریوں کو ای پاسپورٹ کا اجرا موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پر کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ای پاسپورٹس اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر کے دیگر پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ اجرا کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 9 ہزار، ارجنٹ فیس 15 ہزار روپے، 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 5 سو، اور ارجنٹ کے لیے 22 ہزار 5 سو روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

72 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16 ہزار 5 سو، اور ارجنٹ 27 ہزار 5 سو روپے ہوگی، جب کہ 10 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750، اور ارجنٹ فیس 40 ہزار 5 سو روپے ہوگی۔

فیس کی ادائیگی نیشنل بینک، موبائل ایپ، موبی کیش اور ایزی پیسہ سے بھی کی جا سکتی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں