تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قدیم اور نایاب گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کیلئے فیس مقرر

ریاض : سعودی عرب میں نے قدیمی گاڑیوں کو محفوظ بنانے والے افراد کےلیے خصوصی نمبر پلیٹ کی فیس متعین کردی۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نے پرانی اور قدیمی گاڑیوں کا تحفظ کرنے والے افراد کی سہولت کیلئے نمبرپلیٹ کی تین ہزار ریاست فیس متعین کردی ہے جب کہ نمبر پلیٹ گم ہونے یا تلف ہونے کی صورت میں فیس 100 وصول کی جائے گی۔

خصوصی نمبر پلیٹ فیس کو مختلف قسم کی گاڑیوں کے فیس چارٹ میں شامل کردیا گیا ہے جسے ’قدیم تاریخی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

محکمہ ٹریفک نے پرانی تاریخی گاڑیوں سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کردئیے ہیں، جس کے تحت قدیمی گاڑیوں کو چلانے کے لیے سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ہوگا۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ تاریخی گاڑیوں پر اندراج کی تجدید کا ضابطہ لاگو نہیں ہوگا، ان کا کمپیوٹر ہوگا نہ انشورنس۔

Comments

- Advertisement -