اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ڈاکٹر فہمیدا مرزا سے ملاقات ہوئی، جس میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق اب تک کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا.
اس ملاقات میں وفاقی وزیرکو پی سی بی کے آئین، انتظامی ڈھانچے میں متوقع تبدیلیوں پربریفنگ دی گئی.
اس موقع پر پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے پروفیشنل ازم کو فروغ دینا ضروری ہے.
ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دے کرصوبائی سطح پر 6 ٹیمیں بنانا چاہتے ہیں.
پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ صوبے اپنی سطح پرکھیل کے فروغ کے لئے کام کریں گے، ریجنز کا انحصار پی سی بی پر کم ہوگا.
اس موقع پر وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم فیڈریشنز کے انتظامی اخراجات ادا کرنے کے متحمل نہیں، کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے.
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی ہو گئی، ویڈیو جاری
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی، کٹ میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ نمایاں ہے، اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔