پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈٰموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان کردیا، جی ڈی اے کا حصہ بننے پر فہمیدہ مرزا کو پیر پگارا کی مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فہمیدہ مرزا نے پیر پگارا اور ذوالفقار کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ بدین میں 15 مئی کا جلسہ ایک ریفرنڈم تھا۔

انہوں نے کہا کہ مرضی کے بغیر دریائے سندھ کا پانی دوسری جگہ استعمال نہیں ہونا چاہئے، بغیر اجازت دریائے سندھ پر کہیں بھی ڈیم یا آبی ذخیرہ نہیں بننا چاہئے، دریائے سندھ کے پانی کی صوبے میں بلاتفریق تقسیم ہونی چاہئے، دریائے سندھ کے پانی پر پہلا حق زیریں سندھ کا ہے۔

فہمیدہ مرزا کے مطابق آئین حکومت اور عوام کے درمیان ایک کنٹریکٹ کی حیثیت رکھتا ہے، آرٹیکل 37 کے تحت معاشرتی انصاف یقینی بنایا جائے، حکومتی سطح پر لوگوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کے لیے بھی اقدامات ہونے چاہئیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ کے بچے تعلیم سے محروم ہیں، سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے، عوام کے لیے ہم سب کو آئین کی پاسداری کرانا ہوگی، سندھ پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے۔

پیر پگارا نے کہا کہ ذوالفقار مرزا پہلے ہی ہمارے اتحادی ہیں، فہمیدہ مرزا نے بھی ہمارے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ میں امن و امان کی بہتری اور غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا دائرہ کار پنجاب تک بڑھائیں گے، جی ڈی اے کے ذریعے ہم نے لوگوں کو پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں