اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سیکیورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چل گئی، خاتون کیشئرجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نجی بنک میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں اتفاقیہ گولی چل جانے سےخاتون کیشئرجاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ نجی بنک راولپنڈی کے صدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے۔

حادثے کےوقت سیکیورٹی گارڈ کیش کاؤنٹرکے قریب ہی موجود تھا کہ اس سے غلطی سے ٹریگردب گیا اورگولی سامنے کیش کاوٗنٹر میں موجود خاتون کیشئرحنا گل کو جا لگی جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

اس حادثے میں بنک کا ایک اور افسر بھی زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے عمرگل نامی گارڈ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ حادثہ تھا یاجان بوجھ کرگولی چلائی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں