بالی ووڈ فلموں کی طرح اینٹی کرپیشن بیورو نے بروقت انٹری مارتے ہوئے خاتون کلکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
بھارتی ریاسست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ کے محکمے سے تعلق رکھنے والی خاتون کلکٹر کو 20 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے دن دہاڑے گرفتار کیا گیا، خاتون کلکٹر آفیشل کو فیور دینے کے لیے یہ رقم لے رہی تھیں۔
راشی خاتون افسر کی شناخت جوتھی شرما کے نام سے ہوئی ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ ان کے جرم کی ساری داستان کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوگئی۔
خاتون کلکٹر کو رشوت لیتے ہوئے موقع پر پکڑنے کا یہ واقعہ 21 نومبر جمعرات کو رونما ہوا، اس سے قبل گزشتہ روز کمرشل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے دو افسران کو بھی تلگنانہ اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کیا۔
یہ دونوں افسران بھی سرکاری کام کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کررہے تھے اور گفت و شندی کے بعد 50 ہزار کی رقم پر راضی ہوئے تاہم عین موقع پر اے سی بی نے انھیں دھر لیا۔
اسسٹنٹ کمرشل آفیسر کے سوما شیکر کو اینٹی کرپشن بیورو نے محبوب باشا کے فرنٹ مین کے طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔