منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

خاتون وفاقی وزیر کورونا کا شکار ‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری بھی کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود ‏کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

چند روز قبل 6 جنوری کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ٹوئٹ کے ذریعے کی۔ انہوں نے ‏ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عوام کو بتایا کہ ‘میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے’۔

صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چار پانچ دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا اور دو رات قبل چند ‏گھنٹوں کےلیے ہلکا بخار محسوس کیا لیکن اس کے علاوہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں