مادہ گوریلا پر ممتا غالب آگئی اس نے اپنے پنجرے میں گرنے والے تین سالہ بچے کو بچالیا، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
شکاگو کے بروک فیلڈ چڑیا گھر میں ایک تین سالہ بچہ اپنی ماں کے ساتھ سیر کے لیے آیا ہوا تھا۔ اس دوران وہ لوگ گوریلا کے مسکن کے قریب گئے۔ تاہم بدقسمتی سے بچہ حفاظتی جنگلے کے اوپر سے نیچے مادہ گوریلا کے مسکن میں گر گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بچہ 20 فٹ نیچے مادہ گوریلا کے رہنے کے لیے بنائی گئی جگہ پر گرتا ہے۔
اس موقع پر 8 سالہ مادہ گوریلا نے نہایت حیران کن حرکت کی، وہ گرنے والے بچے کے پاس گئی اور اسے نہایت احتیاط سے اٹھا کر پنجرے کے دروازے تک لے گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران مادہ گوریلا نے اپنے بچے کو اپنی پیٹھ پر اٹھایا ہوا تھا۔ کچھ دیر بعد رسیکیو ورکر بچے کو لینے کے لیے وہاں پہنچے تو بچہ ہوش میں تھا اور رورہا تھا۔
انتظامیہ اور ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کیوں کہ وہ خود بھی ماں تھی اس لیے مادہ گوریلا نے دوسرے کے بچے کا درد بھی محسوس کیا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ اگست 1996 میں شکاگو کے بروک فیلڈ چڑیا گھر میں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو پھر سے یو ٹیوب پر وائرل ہورہی ہے۔