منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کشمیری طالبات کی بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے جذبے سے سرشار طالبات بھارتی فورسز کے مد مقابل آگئیں، کشمیری طالبات کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

آزادی کی جنگ کیلئے مقبوضہ کشمیر میں اسکول کالج کی لڑکیاں بھارتی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئیں، بھارتی مظالم کے خلاف طالبات اپنے یونیفارم میں سڑکوں پر نکل آئیں، بھارتی فورسز نے آزادی کی حامی طالبات کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔

بھارتی افواج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا جواب طالبات نے پتھر اور اینٹوں سے دیا،  آزادی کے جزبے سے سرشار طالبات نے پاکستان زندہ باد بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

بھارتی فورسز سے جھڑپوں کے دوران کئی طالبات زخمی بھی ہوئیں، اس واقعے کے بعد ہر یونیورسٹی سے مظاہرے شروع ہوئے . طالبات نے سڑکیں بند کیں اور بعض مقامات پر فوجی اور پولیس کی گاڑیوں پر ٹوٹ پڑیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کشمیری طالبات کی مزاحمت والی تصویر نے بھارتی حکمرانوں کو بھی سر پکڑنے پر مجبور کردیا . دہلی میں ہل چل مچ چکی ہے . خواتین سے کیسے نمٹا جائے وزیر داخلہ کی قیادت میں مشاورت شروع ہوچکی ہے۔

طالبات کی ان تصاویر نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ کشمیری کسی کے بہکاوے میں آکر بھارتی فوج پر پتھراؤنہیں کررہے ہیں بلکہ وہ اپنے حق اور آزادی کے لیے گھروں سے باہراحتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب ریاستی حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی لگادی ہے،  تاکہ کشمیری نوجوان بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال نہ کرسکیں۔


مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی


یاد رہے کہ سرینگر میں 19 سال کے طالب علم کی شہادت اور کالج اساتذہ اور طالب علموں پر بھارتی فورسز کے تشدد کے خلاف مقبوضہ وادی کے طلبا گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

طالبات بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہیں، احتجاجی طلبا و طالبات بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں