اشتہار

مسافر کی غیراخلاقی حرکت، خاتون نے درگت بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مسافروں سے بھری ہوئی بس میں جنسی ہراسگی کی کوشش کرنے والے شخص کو ایسی سزا دی کہ وہ زمین پر لیٹ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر بیلم کی رہائشی خاتون کو مسافروں سے بھری ہوئی بس میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیو بس میں لگے کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

مارشل آرٹ کی ماہر خاتون نے جسمانی کثرت سے فارغت کے بعد جم سے گھر جانے کےلیے بس کا استعمال کیا، جس میں موجود شخص خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کےلیے نازیبا حرکت انجام دی۔

- Advertisement -

خاتون نے مسافر کی نازیبا حرکت محسوس کرکے اسے ناک پر مکّا مارا اور پھر اسے گردن سے دبوچ لیا یہاں تک کہ وہ بے بس ہوکر زمین پر لیٹ گیا۔

خاتون نے بس ڈرائیور سے پولیس اسٹیشن کے قریب بس روکنے کا کہا تاکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف شکایت درج کروائی جاسکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون سے جنسی ہراسگی کی کوشش کرنے والے شخص کو جرم ثابت ہونے پر ایک سے پانچ سال جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں