اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کی خاتون رکن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کی سرگرم خاتون کارکن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔
کارروائی کے حوالے سے اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ اے این ایف نے لاہور کے ڈیفنس گارڈن میں واقع گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے 51.600 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔
اے این ایف نے گھر میں موجود رخسانہ بی بی نامی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ اس کے خاوند لیاقت علی کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ گھر منشیات ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور کارروائی مستند خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے روز اے این ایف نے کارروائی کرکے منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ کے تین کارندے گرفتار کیے تھے۔
کراچی میں ہونے والی کارروائی میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کی تھی۔