ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حافظ آباد : موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ٹارگٹ کلنگ، خاتون سرکاری وکیل جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حافظ آباد : موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری خاتون وکیل کو قتل کردیا، نائلہ امجد ایڈوکیٹ آفس جانے کیلئے گھرسے نکلی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کسوکی روڈ پر خاتون سرکاری وکیل کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا، نائلہ امجد ایڈوکیٹ اپنے خاوند کے ساتھ گھر سے آفس کیلئے نکلیں۔

خاوند گاڑی لینے گئے تو اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد آئے اور نائلہ امجد ایڈووکیٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، حملہ اتنا شدید تھا کہ خاتون وکیل نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان دے دی۔

واردات کے بعد مسلح ٹارگٹ کلرز موقع سے باآسانی فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، خاتون وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سےاہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واقعہ کے بعد وکلاء برادری میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقتولہ نائلہ ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں