اتوار, جون 8, 2025
اشتہار

آئی سی یو میں مریضہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے الور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اسپتال کے آئی سی یو میں مریضہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق واقعہ 4 جون کی رات تقریباً 1:30 بجے پیش آیا۔ 32 سالہ مریضہ کو ٹیوب آپریشن کیلیے 2 جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ 4 جون کو انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اجیت بادسارا نے بتایا کہ متاثرہ مریضہ کے شوہر نے شکایت کی کہ اہلیہ کو آئی سی یو میں منتقل کرنے کے بعد سکیورٹی گارڈ نے مھے رات 11 بجے کے قریب کمرے سے باہر کر دیا جس کے بعد نرسنگ اسٹاف کا ایک رکن اندر داخل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بیمار مریضہ خاتون سے اسپتال میں زیادتی کا ہولناک واقعہ

متاثرہ مریضہ ادویات کے اثرات کی وجہ سے نیم بے ہوشی کی حالت میں تھیں۔ انہوں نے اگلے دن یعنی 5 جون کو شوہر کو بتایا کہ رات کے وقت ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔

6 جون کو واقعے کی اطلاع اسپتال کی اسٹاف ڈاکٹر دپیکا کو دی گئی، دوران تفتیش اسٹاف ممبر نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ای ایس آئی سی میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر عاصم نے تصدیق کی کہ ایک انتظامی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ، ہم پولیس کی تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں، اندرونی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

ایم آئی اے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں