اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

پولیس ٹاسک فورس کی خواتین اہلکار چور نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

گٹکا مافیا کے خلاف ٹاسک فورس کی تین خواتین اہلکار خود چور نکلیں جنہوں نے ایک کارخانے پر چھاپے کے دوران 26 لاکھ روپے چوری کر لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز ڈی ایس پی عابد فضل کی سربراہی میں اورنگی میں گھر میں گٹکا بنانے کے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا اور اس چھاپے میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے میں یوسف اور حسین نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ گھر میں قائم کارخانے سے ڈھائی من کے قریب گٹکا اور دیگر سامان بر آمد کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق اورنگی تھانے میں مقدمہ درج کروانے کے بعد ٹاسک فورس واپس گئی جس کے بعد مذکورہ گھر میں رہائش پذیر افراد تھانے پہنچے اور پیسے چوری ہونے کی شکایت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس حکام کی ہدایت پر راستے میں مذکورہ ٹاسک فورس کو روکا اور جب تلاشی لی تو ایک خاتون کانسٹیبل ماہرہ کے قبضے سے 16 لاکھ روپے، دوسری خاتون کانسٹیبل سے 900 سے زائد ریال اور کچھ درہم برآمد ہوئے جب کہ دیگر اہلکاررروں نے پکڑے جانے کے خوف سے رقم پھینک دی۔

پولیس کے مطابق معاملے کی اطلاع فوری طور پر ڈی آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو دی گئی جنہوں نے تینوں خاتون پولیس اہلکاروں ماہرہ، ارم اور شازیہ کو معطل کر دیا گیا جب کہ ڈی ایس پی کمپلینٹ ملیر کو انکوائری افسر مقرر کیا، جو مذکورہ ملزمان سے تفتیش کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں