ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

لانگ مارچ میں کنٹینر کی زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سادھوکی میں جاری حقیقی آزادی مارچ کے دوران کنٹینر کی زد میں آ کر نجی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔

خاتون رپورٹر کی شناخت صدف نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو کوریج کے دوران ایک کنٹینر سے دوسرے پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ نیچے آ گری اور کنٹینر کی زد میں آگئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اتر کر حادثے کے مقام پر پہنچ گئے۔

عمران خان نے سادھوکی میں حقیقی آزادی مارچ کا آج کا مرحلہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون رپورٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر آج کا مارچ یہیں ختم کر رہے ہیں، خاتون رپورٹر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ لواحقین  کو صبر دے، کل کامونکی سے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں