اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی : خاتون اسمگلر سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے وی ایل سی اور اے این ایف کے عملے نے مختلف کارروائیوں میں خاتون اسمگلر سمیت 6ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے3انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق بن قاسم، لانڈھی اورنارتھ ناظم آباد کے علاقوں سے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چوری کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے 3چوری کی گئی موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

مذکورہ ملزمان نے دوران تفتیش موٹرسائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، ایک ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایہک سیکیورٹی گارڈ سے اس کا لائسنس یافتہ اسلحہ چھین کر وارداتوں میں استعمال کیا ہے۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹیکس فورس ( اے این ایف ) نے بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے حب ریور روڈ پر دو مختلف کارروائیاں کیں، اس دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کار سوار ملزمان اویس اور بلال سے33.600 کلو چرس جبکہ ملزمہ فاطمہ سے6 کلو منشیات برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمہ بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کررہی تھی، منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں