جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سردیوں میں سونف کا دودھ : کیا آپ اس کے فوائد سے واقف ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سونف کا شمار نہایت مفید بیجوں میں کیا جاتا ہے، ماہرین کے نزدیک یہ ایک مکمل غذا تصور کی جاتی ہے، اگر  اسے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو ناقابل یقین فوائد کی حامل بن جاتی ہے۔

سونف وٹامن سی، پوٹاشیم، مینگنیج، آئرن، فولیٹ اور فائبر کا بھرپور ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ معدہ، کارمینیٹو، اینٹی اسپاسموڈک، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی میکروبیل، ایکسپیکٹرینٹ، ڈائیورٹک، ایمنا گوگ، ڈیپریوٹیو اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے کئی بیماریوں سے نجات اور بہتر صحت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں سونف کا دودھ پینا صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، یہ موٹاپے اور ہاضمہ کے جملہ امراض کا بہترین علاج ہے۔

- Advertisement -

ماہرین غذائیت کا اس کی افادیت کے حوالے سے کہنا ہے کہ سونف میں غذائی ریشہ ہوتا ہے۔ فائبر آپ کے جسم کی میٹابولک ریٹ کو بڑھاتا ہے اور ہاضمہ کو بھی مضبوط کرتا ہے، ان دونوں طریقوں سے کیلوریز جلانا آسان ہو جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سونف بھوک کم کرنے میں بھی مؤثر ہے۔ اگر آپ سونف کا دودھ پیتے ہیں تو آپ کو بھوک کم لگے گی اور زیادہ کھانے میں دل نہیں لگے گا۔ اس طرح زیادہ کھانے سے آپ کو موٹاپے کا خوف نہیں رہے گا اور تیز میٹابولزم کی وجہ سے آپ کا وزن بھی تیزی سے کم ہوگا۔

جن لوگوں کو ہاضمے کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں اور سردیوں میں ان کا پیٹ بھاری محسوس ہوتا ہے، انہیں سونف کا دودھ پینا چاہیے۔ سونف میں موجود ضروری تیل آپ کی ہاضمہ طاقت کو بڑھاتا ہے، جو پیٹ پھولنا اور قبض جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے استعمال سے پیٹ پھولنا اور پیٹ کے درد جیسے مسائل سے بھی جلد نجات ملتی ہے۔

سونف میں پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جبکہ دودھ میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کے علاوہ فاسفورس بھی ہوتا ہے۔ یہ تمام عناصر ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور ہڈیوں کے درد جیسے مسائل سے بھی نجات دلاتے ہیں۔

سونف کا دودھ بنانے کا طریقہ

ایک گلاس دودھ میں آدھا گلاس پانی ملا کر ابالیں۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں ایک چمچ سونف ڈال دیں۔ اسے 10 منٹ تک اچھی طرح ابالیں۔ پھر اس دودھ کو کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں