شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اداکارہ و میزبان نجیبہ فیض کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر ردعمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان نے اداکارہ نجیبہ فیض کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنی دوست قرار دیا ہے۔
گزشتہ دنوں فیروز اور نجیبہ کی سوشل میڈیا پر سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں دونوں کو کہیں ایک ہی بیگ پکڑے گھومتے پھرتے دیکھا گیا تو کہیں نجیبہ فیروز کیلئے لفٹ کا دروازہ پکڑے دیکھی گئیں۔
– Dost. https://t.co/rtOXlI8S3B
— Feroze Khan (@ferozekhaan) August 11, 2023
ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے فیروز کے تبصرے سے ملاکر نجیبہ کو ان کی نئی محبت تو کہیں ان کی زندگی کا آنے والا ساتھی قرار دیا تھا۔
تاہم اب اس معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے فیروز خان نے اپنے اور نجیبہ فیص کے رشتے کو دوستی کا نام دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کے معاملے کا سلسلہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسکرین شاٹ سے شروع ہوا جس میں ایک مداح نے اداکار سے کہا ‘آپ کو نہیں لگتا کہ اب آگے بڑھ جانا چاہیے اور ایک نئی انسان کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنی چاہیے؟‘
مداح کے سوال پر فیروز خان نے جواب دیا تھا کہ ‘ ‘سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں’۔
بعد ازاں اداکار نے تصدیق کی کہ وہ حقیقتاً دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں اور وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے زائد شادیوں کے حق میں ہیں۔