بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سب سے زیادہ ’بے وفا‘ چیز کیا ہے؟ فیروز خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے پیسے کو سب سے زیادہ بے وفا چیز قرار دے دیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان، اداکارہ ہانیہ عامر اور رمشا خان نے گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ‘ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار فیروز خان نے کہا کہ ’سب سے زیادہ بے وفا چیز پیسہ ہے اور اپنے لیے کمانے میں کوئی مزہ نہیں ہے، بہت سارا پیسہ کمانا چاہیے لیکن اسے غریبوں میں بانٹ دینا چاہیے۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ اچھا یا برا کچھ نہیں ہوتا یہ راہ راست اور گمراہ کا معاملہ ہے، ہدایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے، وہ جسے چاہے راہ دکھا دے اور جسے چاہے گمراہ کردے، ہمیں سب کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

اداکارہ ہانیہ عامر سے سوال کیا گیا کہ کس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں تبدیلی آئی؟ اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیروز خان نے بہت سی باتیں ایسی بتائیں جن کی وجہ سے زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ فیروز خان اور حمزہ علی عباسی کے سیٹ پر کافی باتیں ہوتی تھیں جن کی وجہ سے زندگی میں خاصی تبدیلی محسوس کی۔

اداکارہ رمشا خان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ سال بہت پریشان تھی اس دوران اللہ تعالیٰ سے رجوع کیا اور جن لوگوں سے میری نہیں بنتی تھی وہ خود بہ خود ہٹتے چلے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں