پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنے بہترین دوست سے متعلق راز افشاں کردیا۔
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے خوبرو اداکار فیروز خان نے اپنے سب سے بہترین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا سلطان خان میرا سب سے اچھا دوست ہے۔
انہوں نے اپنے دوست سے متعلق انکشاف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ذریعے کیا، انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے سلطان کےلیے دعا کریں، جو آج رات 2 برس کا ہوجائے گا۔
- Advertisement -
اداکار نے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’محمد سلطان خان ، اللہ آپ کو کامیاب کرے، تم اپنے ڈیڈ کے بیسٹ فرینڈ ہو’۔
View this post on Instagram