پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

فیروز خان کی جہاز میں چھوٹے بچے کو چپ کرانے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر گزشتہ روز سے معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک مسافر کے بچے کو گود میں لے کر اُسے سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان ایک بچے کو گود میں اٹھا کر اُس کا دل بہلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں بچے کے رونے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جبکہ فیروز خان کو کھڑے ہوئے اُس بچے کو گود میں لیے خاموش کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار فیروز خان کا حیران کُن انکشاف

دستیاب معلومات کے مطابق فیروز خان کے ساتھ جہاز میں ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ سفر کررہی تھیں، اسی دوران اُن کے ایک بچے نے زور زور سے رونا شروع کردیا تھا۔

بچے کو بری طرح سے روتا دیکھ کر فیروز خان اپنی نشست سے کھڑے ہوکر خاتون مسافر کے پاس آئے اور اُن سے بچے کو گود میں لے کر خاموش کرانے کی کوشش بھی کی۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں