منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’حبس‘ میں فیروز خان کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان کی اداکاری کو مداحوں کو بھا گئی جس کا اظہار صارفین نے سوشل میڈیا پر کیا۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی چار اقساط نشر کی گئی جس میں فیروز خان، اشنا شاہ، عائشہ عمر، جاوید شیخ، ارسا غزل، عمران اسلم، صبا فیصل، حنا رضوی، دانیہ انور ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے میں فیروز خان ایک امیر بزنس مین کے بیٹے ’باسط‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اشنا شاہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور عائشہ عمر کی باسط سے منگنی ہوگئی ہے لیکن وہ پڑھائی کے لیے بیرون ملک چلی جائیں گی جس کے بعد فیروز خان جنہیں والد کی وصیت کے مطابق جلد شادی کرنی ہے وہ اشنا شاہ سے شادی کرلیں گے۔

- Advertisement -

مداحوں کی جانب سے فیروز خان کے اس کردار کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ ماں سے رویہ، آفس کی ذمہ داری، جلد شادی کرنے کا دباؤ باسط کا کردار لاجواب ہے۔

ماہم نامی صارف نے ڈرامے کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں فیروز خان اور ان کے دوست عائشہ عمر کے پاس پہنچتے ہیں جہاں وہ اپنی اور باسط کی منگنی کا اعلان کرتی ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خاتون صارف نے لکھا کہ ’شاہی واک‘ یقین کریں اس طرح کی انٹری کوئی نہیں دیتا ہے۔‘


ایک اور صارف نے لکھا کہ ’سب کچھ عارضی ہے بس فیروز خان کا ٹرینڈ مستقل ہے۔‘

سندس نامی لڑکی نے لکھا کہ ’پلیز مجھے بتائیں باسط اور فہد چھٹیاں منانے کے لیے گئے ہیں۔‘


عمران ریاض نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ آدمی ہر ہفتے ہمیں اپنی اداکاری سے قتل کررہا ہے۔‘

عمران ریاض نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ آدمی ہر ہفتے ہمیں اپنی اداکاری سے قتل کررہا ہے۔‘

ایک صارف نے حبس کے سیٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فیروز خان سے کہہ رہی ہیں کہ ’تم میرے سارے چپس کھا گئے۔‘

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں