پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

فیروز خان کا خود پر کالے جادو کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے کالے جادو میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکار فیروز خان نے کالے جادو کے زیر اثر رہنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ اللہ کے فضل و کرم سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکل چکے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں فیروز خان نے بتایا کہ اس سے قبل میں لوگوں سے سنا کرتا تھا کہ اگر کسی پر کالا جادو ہوجائے تو فلاں نشانیاں دکھائی دیتی ہیں لیکن کبھی خود ایسا محسوس نہیں کیا تھا تاہم حال ہی میں میں ان تمام نشانیوں کو خود محسوس کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ آوازیں سننے سے لے کر اپنے اردگرد غیرمرئی مخلوق کی موجودگی کو محسوس کیا جس نے میری زندگی پر برے اثرات مرتب کیے۔

اداکار نے کہا کہ میں نے مختلف عالم دین سے رجوع کیا اور اس حوالے سے مزید جاننے کی کوشش کی۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نمازوں، قرآنی رقیہ اور درود پاک کی مدد سے اس کا علاج کروایا ہے اور ان وسوسوں سے نکلنے کے عمل کے دوران میرا ایمان مزید مضبوط ہوا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ اشنا شاہ لیڈ رول میں شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں