کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
فیروز خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں ، انہوں نے موسم سرما کی مناسبت سے جینز کی جیکٹ اور ٹراؤزر زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکار نے تصویر کے کیپشن میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم شیئر کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا، فیروز خان نے مشہور نظم کے کچھ سطر کچھ یوں لکھے ہیں۔
’’توشاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
اسی روز شب میں الجھ کر نہ رہ جا
گئے وہ دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
یہاں اب میرے رازداں اور بھی ہیں‘‘
View this post on Instagram
فیروز خان کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ، ان کی تصویر پر اب تک ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ڈرامے میں ان کے ہمراہ ہانیہ عامر، رمشا خان، سینئر اداکار شبیر جان ودیگر موجود تھے۔
View this post on Instagram