پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے اپنے بیٹے کے ماضی میں اداکارہ سجل علی کے ساتھ رومانوی تعلق کی تصدیق کی ہے۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے ایک یوٹیوب انٹرویو دیا جہاں انہوں نے فیروز خان اور سجل علی کے درمیان ان کے تعلق سے متعلق انکشاف کیا۔
اداکار فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کے بارے میں افواہیں کچھ سال پہلے کی تھیں، دونوں نے ایک ساتھ کام کیا اور مداح انہیں ایک ساتھ پسند کرتے تھے۔
’تیز آواز میں بات کرنا تشدد نہیں ہوتا‘ فیروز خان کی والدہ کا سابقہ بہو کے الزامات پر ردعمل
صوفیہ ملک نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ ان کے بیٹے فیروز اور سجل علی تعلق میں تھے لیکن یہ ان کے نصیب میں نہیں تھا جس کے بعد دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔
صوفیہ ملک نے مزید کہا کہ سجل ایک بہت پیاری بچی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن دونوں کے درمیان بات آگے نہیں بڑھ سکی تو انہوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
فیروز خان کی والدہ نے اپنی سابقہ بہو علیزہ سلطان کے الزامات پر کہا کہ میرے بیٹے کی طلاق کے وقت ’عورت کارڈ‘ کا استعمال کیا گیا، جس سے فیروز کو نشانہ بنایا گیا، اور کسی نے ان کے حق میں بات نہیں کی، اس دوران میرے خاندان نے کافی مشکلات کا سامنا کیا۔
واضح رہے کہ ماضی میں فیروز خان اور سجل علی کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا، دونوں نے متعدد ڈرامہ سمیت ایک ٹیلی فلم میں بھی کام کیا۔