شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ فائٹ آج لاہور میں ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق باکسنگ فائٹ سے قبل اداکار فیروز خان نے کہا مجھ سے مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کرلو، رحیم پردیسی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بہت سخت ہوگا جسے لوگ دیکھتے رہ جائیں گے۔
رحیم پردیسی نے کہا اس ایونٹ کا مقصد یہی ہے کہ یوتھ کو پروموٹ کریں اور کرکٹ کی طرح باکسنگ کی بھی پذٰیرائی ہو۔
سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ جو بھی ہارے یا جیتے کامیابی سب کی ہوگی لیکن پی ایس فائٹ سیریز کی ایک آفیشل بیلٹ بنی ہے وہ فائٹ جیتنے والے کو ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جیتتا وہی ہے جو محنت کرتا ہے ہم دونوں کی ٹریننگ کیمپ اچھی چل رہی ہے، ہمیں ایک اچھا سیلبرٹی چاہیے تھا تو فیروز خان لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے۔
رحیم پردیسی نے کہا کہ ہم دونوں کا مقصد یوتھ کو اچھا پیغام دینا تھا۔
سوشل میڈیا اسٹار نے بتایا کہ ہم 72 کلو گرام کی گیٹگری میں فائٹ کررہے ہیں، دونوں کا وزن زیادہ ہے تو ہم نے اپنا وزن بھی کم کیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائٹ کے لیے 15 فروری کا دن اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس دن کوئی کرکٹ میچ نہ ہو، جو انس علی اور رجب نے میچ کیا تھا وہ جعلی تھا یا اصلی تھا میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن ہمارا میچ اس سے مختلف ہوگا، ہمارے میچ میں پاکستان باکسنگ کونسل شامل ہے ان کے ججز اور ریفری شامل ہیں۔