پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور یوٹیوبر فیروز خان دوسری بار شادی کے بندھن بندھ چکے ہیں۔
اداکار فیروز خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں گولڈن رنگ کی شلوار قمیض میں دیکھا جاسکتا ہے اس موقع پر دلہن نے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
فیروز خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘
فیروز خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔
فیروز خان کی دوسری شادی کو بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ شادیز‘ کی جانب سے بھی خوب کوریج دی گئی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ شادیز‘ نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی فیروز خان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس پر صارفین اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔