معروف پاکستانی اداکار فیروز خان جسمانی طور پر معذور ایک کی باتیں سن کر اس کی ذہانت سے متاثر ہوگئے۔
اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک لڑکی کی ویڈیو شیئر کی جو کہ جسمانی طور پر معذور ہے لیکن اس ناقابل یقین ذہانت سے سرشار ہے اور جسمانی معذوری کے باوجود وہ اللہ کی تمام نعمتوں کے لیے شکر گزار ہے۔
معذوری لڑکی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے نوازا ہے اور دوسروں کے لیے بھی یہی مشورہ ہے کہ شکر ادا کرنے والے بنیں۔
اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں ویڈیو کے بارے میں لکھا کہ ’ میں نے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو دیکھی تو اس بات کا احساس ہوا کہ معذوری صرف ذہنی ہوتی ہے ، اگر ذہن آزاد ہے تو آپ آزاد ہیں۔
گزشتہ دنوں فیروز خان نے جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر عبدالملک سے ملاقات کی اور انہیں خوب سراہا تھا۔
اداکار نے چین سے انجیئنرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے عبدالملک سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں ان کی شخصیت کی تعریف کی تھی۔
فیروز خان نے لکھا تھا کہ ’پرامید مسکراہٹ کے ساتھ دلکش شخصیت والا یہ لڑکا کمال کا ہے، مجھے ایسے لوگ بہت پسند ہیں۔‘