شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان نے انسٹاگرام پر معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’مظلوم کی مدد کرو خواہ وہ تمہارا دشمن ہو، غدار کو سزا دو چاہے وہ تمہارا بھائی ہی کیوں نہ ہو۔‘
View this post on Instagram
فیروز خان نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنی مختلف سرگرمیں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط کا شاندار کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اشنا شاہ، اسرا غزل، جاوید شیخ، صبا فیصل، عائشہ عمر، دانیہ انور، عمران اسلم، جنیس ٹیسا ودیگر شامل تھے۔
فیروز خان نے اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید، ایمان علی، عروہ حسین، سونیا حسین، گل رعنا، سہیل احمد، مرینہ خان و دیگر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔