پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’باسط‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار فیروز خان نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام بھی شیئر کیا۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان دنوں اور صبح، میرا بیٹا اتفاق سے مجھے تنگ (torture)کررہا ہے۔‘
اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیاں دور فرمائیں۔‘
ان کے کئی مداحوں نے بیٹے کے ساتھ تصویر دیکھ کر ماشا اللہ لکھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے علیحدگی کے بعد ان پر الزامات عائد کیے گئے تھے جس کی وضاحت انہوں نے ٹویٹر پر گزشتہ دنوں دی تھی۔
– note. pic.twitter.com/UHJh6qCZet
— Feroze Khan (@ferozekhaan) October 25, 2022
یاد رہے کہ فیروز خان ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں اسرا غزل، اشنا شاہ، عائشہ عمر ودیگر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ میں بھی فیروز خان، فرحان سعید، ایمان علی، عروہ حسین، سونیا حسین، گل رعنا، سہیل احمد، مرینہ خان ودیگر شامل ہیں۔
فلم کے ہدایت کار قاسم علی مرید ہیں، مزاح، جاندار اداکاری سے بھرپور فلم 11 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔