پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

فیروز خان کے لیے اہلیہ زینب کا محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے لیے اہلیہ ڈاکٹر زینب نے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار فیروز خان نے اہلیہ زینب کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کیا جس میں ان کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

اداکار کی اہلیہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کے ساتھ خود کو محفوظ تصور کرتی ہوں۔‘

- Advertisement -

فیروز خان کی جانب سے ری شیئر کی گئی اسٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اہلیہ کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

فیروز خان

دوسری جانب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی اہلیہ کے نئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں اداکار کے بیٹے سلطان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ ماہ یکم جون کو ڈاکٹر زینب کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ میری زندگی میں خوش آمدید۔

فیروز خان کی اہلیہ زینب پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی علیزا سے کی تھی جو 2022 میں ختم ہوئی، ان کے دو بچے 5 سالہ سلطان اور دو سالہ فاطمہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں