جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

فیروز کی دوسری اہلیہ کا نام کیا ہے اور وہ کس شعبے سے منسلک ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے، مداح ان کی اہلیہ کا نام اور وہ کس شعبے سے تعلق رکھتی ہیں جاننے کے متمنی تھے۔

پاکستان کے ساتھ پڑوسی ملک کی فلموں میں بھی کام کرنے والے فیروز کی دوسری اہلیہ دماغی امراض کی ڈاکٹر یعنی سائیکالوجسٹ ہیں جبکہ ان کا نام زینب ہے، اس سے قبل متعدد میڈیا رپورٹس میں فیروز خان کی اہلیہ کا نام دعا بتایا جارہا تھا تاہم اب فیروز کی اہلیہ کا اصل نام سامنے آیا ہے۔

ان کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، ب فیروز نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کر کے اُن کے نام اور پیشے سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکار فیروز خان نے اپنی اور اہلیہ کی خوبصورت تصویر لگائی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ صرف ایک، آپ سب کو جمعہ مبارک ہو، ہمیشہ آپ سب کا فیروز خان۔

اداکار نے اپنے اور اہلیہ کے نام کا ہیش ٹیگ شیئر استعمال کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی دوسری اہلیہ کا نام زینب ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے سائیکالوجسٹ ہیں۔

خیال رہے کہ معروف پاکستانی اداکار و ماڈل فیروز خان نے گزشتہ ماہ دوسری شادی کی تھی۔ اداکار کی اچانک دوسری شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے کافی حیران کا اظہار کیا تھا اور یہ خبر ٹرینڈ میں رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں