تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پہلی جدید الیکٹریکل اسپورٹس گاڑی متعارف

میلان: انسانی زندگی کو آسان اور موثر بنانے کے لئے دیگر شعبوں کی طرح آٹو موبائل انڈسٹری میں بھی نت نئے تجربات کر کے جدید گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں۔

ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے اب دنیا کی تمام ہی کمپنیوں نے الیکٹریکل گاڑیاں تیار کرنا شروع کردی ہیں، اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی کمپنی فیراری نے جدید لگژری اسپورٹس گاڑی متعارف کرادی۔

فیراری کے مطابق یہ گاڑی الیکٹرک کی مدد سے چلے گی، جو دیگر کے مقابلے میں تیز رفتار ہے، جبکہ اس میں ہائبرڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے، جس سے فضائی آلودگی کو روکا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس گاڑی کا انجن فیراری کی دیگر کاروں سے زیادہ جاندار ہوگا۔

فیراری چیف مارکیٹنگ اور کمرشل آفیسر اینریکو نے بتایا کہ اس گاڑی کو 296 جی ٹی بی کا نام دیا گیا ہے، جو دو سیٹ والی ہے اور اس کی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گاڑی 330 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اطالوی کمپنی نے بتایا کہ الیکٹریکل سسٹم پر بنائی جانے والی یہ گاڑی 2022 تک یورپین مارکیٹ جبکہ 2025 تک دنیا بھر میں دستیاب ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -