تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

فیروز خان کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا نیا لک مداحوں کو بھا گیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیروز خان نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں نئے انداز میں دیکھ کر مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’straight two; do or die‘

فیروز خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی مختلف سرگرمیوں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکار نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط کا شاندار کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اشنا شاہ، اسرا غزل، جاوید شیخ، صبا فیصل، عائشہ عمر، دانیہ انور، عمران اسلم، جنیس ٹیسا ودیگر شامل تھے۔

فیروز خان نے اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید، ایمان علی، عروہ حسین، سونیا حسین، گل رعنا، سہیل احمد، مرینہ خان و دیگر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments