اشتہار

’چند ججز عمران خان کو ریلیف دینا چاہتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چند ججز عمران خان کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان اداروں میں تقسیم چاہتے ہیں، انہیں انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے 2018ء میں اقتدار میں لایا گیا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان کا بہت ہی معتبر ادارہ ہے لیکن پی ڈی ایم کو ان 3 ججز پر مشتمل بینچ پر اعتماد نہیں ہے، عدالتی فیصلے نے پوری قوم سمیت سیاسی جماعتوں کو ابہام میں مبتلا کر دیا، چند افراد کی جانبدارانہ روش نے سپریم کورٹ کو متنازع بنا دیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ججز کے بینچ سے الگ ہونے کی وجہ سے قوم ابہام کا شکار ہوئی، ایسی صورتحال پر عوام، پارلیمنٹ اور سیاستدان کیا رائے قائم کرے؟ انتخابات کا شیڈول دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ملک کو ایک رکھنے کے لیے ملک بھر میں ایک دن الیکشن ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر چیف جسٹس اور دو ججز کو بھی اس کیس سے الگ ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں