اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری حکومتی سودن کے بجائے اپنی سیاست کےآخری سو دن پرتوجہ دیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات نے آصف زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، انھوںنے کہا کہ جتنے مرضی فلسفے بیان کریں، ساری قوم جانتی ہے کہ پیسہ کس نے لوٹا.
[bs-quote quote=”زرداری نے پیپلزپارٹی کو قومی جماعت سے علاقائی جماعت بنا دیا ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
ان کا کہنا تھا کہ جوکام ضیاءالحق نہ کرسکے، وہ کام آصف زرداری نے کیا، زرداری نے پیپلزپارٹی کو قومی جماعت سے علاقائی جماعت بنا دیا ہے، قوم پوچھتی ہے آپ کوقوم کا پیسہ لوٹنے کا حق کس نے دیا؟
وزیراطلاعات نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ اداروں کی سربراہی اپنے چمچوں میں بانٹ دیں، پاکستان تحریک انصاف ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی، جب ان سےحساب مانگو، تو ان کوجمہوریت یاد آجاتی ہے.
فوادچوہدری نے کہا کہ گاجریں نہ کھائی ہوتیں، تو آج اتنا پیٹ میں درد بھی نہ ہوتا، ہزاروں دن حکومت کرنے والے ہمارے سو دن گن رہے ہیں.
مزید پڑھیں: ہم نے پہلے سو دنوں میں سوات سے دہشت گردوں کا صفایا کیا، آصف علی زرداری
وزیر اطلاعات نے کہا کہ زرداری نے پہلے بھی ایک بیان دیا تھا، پھر تین سال دبئی کی سیرکرنی پڑی.
واضح رہے کہ آج آصف علی زرداری نے حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور سو روزہ پرگرام کو آڑے ہاتھوں لیے۔