بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہباز شریف کو سفری اجازت نہ دینے والے سب انسپکٹر پر انعامات کی برسات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کوسفری اجازت نہ دینےوالےسب انسپکٹرپرانعامات کی برسات کردی گئی ، سب انسپکٹراعجازاحمدنےبغیرکسی دباؤ کے شہباز شریف کو سفرکرنے سے روکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کوسفری اجازت نہ دینےوالےسب انسپکٹر کیلئے کیش انعام کے ساتھ تعریفی سند بھی جاری کردی گئی، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا۔

سب انسپکٹراعجازاحمدنےبغیرکسی دباؤکے شہبازشریف کوسفرکرنےسےروکاتھا اور شہبازشریف کانام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر سفرکی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

یاد رہے 8 مئی کو شہباز شریف قطر روانگی کے لیے ایئر پورٹ پہنچے تو ایف آئی اے حکام نے انھیں قطر روانگی سے روک دیا تھا ، انھیں غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دوحہ روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پی این آئی لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے روکا گیا جبکہ امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ سسٹم اپ ڈیٹ ہونے تک شہباز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں