اسلام آباد: ایف آئی اے نے لاہور کے بدنام زمانہ قبضہ گروپ کھوکھربرادران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نےکھوکھربرادران کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے، نوٹس سیف الملوک ،محمد شفیع کھوکھر، افضل محمدکھوکھر کو جاری کئے گئے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کھوکھر برادران کو سات دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ اور آپ کےبھائی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، آپ پر غیر قانونی طریقے سےآمدن سے زائد اثاثہ جات بنانےکا بھی الزام ہے، اس کے علاوہ بینکوں میں بھاری رقوم جمع کرانے،نکلوانےکی وضاحت دیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے کھوکھربرادران کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس کوئی دستاویزات ہیں تو وہ ساتھ لےکر آئیں، پیش نہ ہوئے تو آپ کےخلاف کارروائی ہوگی۔