فیصل آباد: ایف آئی اے نے پیپلز کالونی سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی سے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان نے ٹریول ایجنسی کا دفتر بنا رکھا تھا، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجتا تھا، ملزم بیرون ملک بھیجنے کیلئے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے لاہور اور نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمران علی اور رحمان علی کے ناموں سے ہوئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجواتے تھے، گرفتار ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے کروڑوں روپے لیے۔
ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم رحمان علی نے شہریوں سے کینیڈا بھجوانے کیلئے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے لیے، ملزم عمران علی نے شہری کو ملائشیا کا ورک ویزہ فراہم کرنے کیلئے 15 لاکھ روپے لیے۔