تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایف آئی اے اور انٹرپول پاکستان کی بیرون ملک کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے اور انٹرپول پاکستان نے بیرونی ممالک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ساتھ مشترکہ کارروائی عمان اور یو اے ای میں کی گئی جہاں سے پولیس کو مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار تینوں ملزمان گوجرانوالہ اور وہاڑی پولیس کو مطلوب اور ان کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے انٹرپول نے نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پولیس ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی رابطہ کاری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -