ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

امریکی ویزے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جعلی سفری دستاویز پر امریکہ جانے کی خواہشمند تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، امریکی قونصل خانے کی تحریری شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حصول کے خواہشمند 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ تینوں ملزمان کی گرفتاری امریکی قونصل خانے کی شکایت پرعمل میں لائی گئی، امریکی قونصل خانے کے ڈپلومیٹک سیکیورٹی یونٹ نےایف آئی اے کوشکایت کی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتارمحمد مقصود اور عبداللہ صوابی جبکہ صفیان خالد فیصل آباد کے رہائشی ہیں ، ان ملزمان کو مختلف ایجنٹس نے امریکی ویزا کیلئے جعلی دستاویزات فراہم کیے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایجنٹس نے ملزمان سے 6 سے سات ہزار امریکی ڈالرزمیں معاملہ طے کیا جبکہ ملزمان کی جانب سے ایجنٹس کو1500 سے 2 ہزار امریکی ڈالرزپیشگی ادا کیے۔

ترجمان کے مطابق فراز کھیتران، محمد عمر اور حماد شیرازی نامی ایجنٹس کا تعلق لاہور، پشاور اور سرگودھا سے ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ایک ملزم نے اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ امریکی ویزا کی درخواست جمع کرائی، ایجنٹس سمیت مجموعی طور پر8 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں