بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بینکوں کا ڈیٹا چرا کر صارفین کو نقصان پہنچانے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے بینکوں کا ڈیٹا چرا کر صارفین کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بینکوں کا ڈیٹا چرا کر صارفین کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم عبدالحسن سے برآمد لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے انکشافات متوقع ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے شہری کی درخواست پر کارروائی کی، ملزم بینک ڈیٹا کو آن لائن شاپنگ کے لیے استعمال کرتا پھر چیزوں کو آگے فروخت کرتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اس گھناؤنے کام کے لیے ملزم ڈارک ویب یا ڈیپ ویب یا بلیک ویب کا استعمال کرتا تھا، ملزم بینک ڈیٹا بٹ کوائن کی سیل پر چیز کے لیے بھی استعمال کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: اے ٹی ایم مشین لوٹنے والے اناڑی ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم گینگ کی صورت میں کام کرتا تھا دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں یوپی موڑ کے قریب پولیس نے بینک لوٹنے کوشش ناکام بنادی تھی، پولیس نے پیچ کس سے اے ٹی ایم توڑنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

نو عمر ملزمان نے بتایا تھا کہ وہ دو گھنٹے تک مشین توڑنے کی کوشش کرتے رہے، رہائش پہاڑ گنج میں ہے، بھوک سے تنگ آکر واردات کی، اس سے قبل کوئی واردات نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں