فیصل آباد : سعودی عرب میں خواتین سے بھیک منگوانے میں ملوث منظم گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے چک 216میں کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب میں بھیک منگوانے میں ملوث منظم گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتارملزم کی شناخت محمدغفورکےنام سےہوئی، ملزم خواتین کو مفت عمرہ کاجھانسہ دیکر جال میں پھنساتا تھا اور گینگ خواتین کو زبردستی بھیک منگوانے پرمجبور کرتا تھا۔
ملزم نےساتھیوں کیساتھ ملکر 5خواتین کوسعودی عرب اسمگل کیا، ملزمان خواتین کو واپس بھجوانے کے لیے فی کس 5 لاکھ تاوان مانگ رہے۔
چھاپے کے دوران ملزم سےموبائل فون اوردیگرشواہد برآمد کرلئے ہیں اور ملزم کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔