جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چائلڈ‌ پورنو گرافی کے انٹرنیشنل گروہ کا کارندہ نارووال سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے نارووال سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر فروخت کرنے والے عالمی گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نارووال میں کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق برازیل کی حکومت نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کیں تھیں، انٹرپول سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے پاس سے 6 سو سے زائد بچوں کی نازیبا ویڈیوز جبکہ لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز بھی برآمد ہوئیں، جن کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: چائلڈ پورنو گرافی کی 2 ہزار سے زائد ویب سائٹس بلاک کی گئیں: چیئرمین پی ٹی اے

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گروہ سے رابطے میں تھا اور اُن کے لیے کام بھی کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو چار دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں