پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم ارسلان سیالکوٹ سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ارسلان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں225 جی بی ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سیالکوٹ کے علاقہ ساہووالا میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ارسلان نامی ملزم گرفتارکر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا سیالکوٹ میں فرنیچر شو روم تھا، جس میں اس نے ایک کمپیوٹر اور الیکٹرونک ڈیوائسز رکھی ہوئی تھی جن کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم امریکہ (واشنگٹن ڈی سی )سے آپریٹ کرنیوالے ایک انٹرنیشنل گروہ کیساتھ رابطے میں تھا جو کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے اورانٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں۔

ملزم امریکاسےآپریٹ ایک انٹرنیشنل گروہ کیساتھ رابطےمیں تھا، انٹرپول سے ملنے والی معلومات پرملزم سے تحقیقات جاری ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے اور انٹرپول سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں