اشتہار

لیبیا سے واپس آنیوالے نوجوانوں کی شناخت پر 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف ائی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا سے واپس آنیوالے نوجوانوں کی شناخت پر 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف ائی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر طارق مسعود نے بتایا کہ لیبیا سے واپس آنیوالے نوجوانوں کی شناخت پر ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا، ملزمان محمد عاطف اور عباس بخاری کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

گذشتہ روز ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثےمیں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محمد سلیم یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم آصف سنیارےکابھائی ہے، ملزم نے متعدد پاکستانیوں کوغیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کیلئے کروڑوں روپے لئے۔

ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے، محمدسلیم ہنڈی حوالہ کےذریعے اپنےبھائی آصف سنیارے کو پیسے بھجواتا تھا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، گرفتار ملزم کا بھائی آصف اس وقت لیبیا میں موجود ہے، آصف سنیارے نے لیبیا میں متعدد سیف ہاؤسزبنائے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں