ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شہری کی غیر قانونی حراست اور تشدد سے موت میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: ایف آئی اے نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور تشدد کے بعد  موت ککے گھاٹ اتارنے والے 3 پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے شہری کی غیر قانونی حراست اور تشدد سے موت میں ملوث 3 پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے شہری کی موت ہونے کے بعد مقدمہ درج کر کےگرفتاری ظاہر کی تھی، ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت اینٹی کرپشن سرکل پشاور میں اہلکاروں کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار اےایس آئی فہیم خان اور دیگر اہلکار چوکی ابوہا سوات میں تعینات تھے، دوسری جانب محمد سلیمان نامی شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کر لی گئی۔

ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں